پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد مجموعی طور پر 6 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
محکمہ صحت کی رپورٹ میں بتایا کہ مجموعی طور پرایڈز مریضوں کی کُل تعداد 6 ہزار966 ہے، پشاور پہلے نمبر جبکہ بنوں دوسرے نمبر پر ہے۔
رپورٹ کے مطابق پشاور میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ یعنی 12 سو 74 ہے اور صوبہ بھر میں ایڈز کی ایک ہزار573 خواتین، 4 ہزار 865 مرد مریض رجسٹرڈ ہیں۔
مزید پڑھیں: ماہرین صحت سگریٹ پر ایف ای ڈی بڑھانے کے حکومتی اقدامات کے معترف
رپورٹ میں بتایا کہ صوبے میں107 خواجہ سرا بھی ایڈز کے مرض میں مُبتلا ہیں اور سابقہ قبائلی اضلاع میں ایڈز مریضوں کی تعداد ایک ہزار107ہے۔