میجرجنرل مسعودالرحمن کیانی کی صدارت میں پناہ تھنک ٹینک کی تیسری میٹنگ
اسلا م آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) نے غیر متعدی بیماریوں سے ہونے والی اموات اور مشکلات کو کنٹرول کرنے کے پاکستان بھر سے مائرین صحت، سول سوسائٹی، اور پالیسی میکرز پر مشتمل ایک تھنک ٹینک تشکیل دیا ہے تاکہ غیر متعدی بیماریوں میں کمی کے لیے دنیا کے آزمودہ جدید طریقوں سے رہنمائی لیتے ہوئے ایک موئثر حکمت عملی تشکیل دی جا سکے۔ اس تھنک ٹینک کی تیسری میٹنگ صدر پناہ میجر جنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی کی صدارت میں آج اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوئی۔ شرکاء میں تھنک ٹینک میں شامل مائرین صحت، اکانومی، سول سوسائٹی، میڈیا اور متعلقہ وزارتوں کے نمائندگان شامل تھے۔ اس بات پر غور کیا گیا کہ کس طرح پناہ پاکستان میں غیر متعدی امراض میں کمی کے لیے ایک جامع حکمت عملی تشکیل دے کر بیماریوں اور اموات کو کم کیا جا سکتا ہے۔جنرل مسعودالرحمن کیانی نے کہا کہ حالیہ عرصے میں دل اور متعلقہ بیماریوں میں ہونے والا اضافہ تشویشناک ہے۔ ایسے میں پناہ کی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں کہ وہ لوگوں کو ان بیماریوں سے بچاؤ کے لیے دنیا کے آزمودہ اور موئثر طریقوں پر عمل کریں۔ پناہ نے پاکستان بھر سے ہر شعبے پر مشتمل ماہرین پر مشتمل یہ تھنک ٹینک تشکیل دیا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی بیماریوں کے اس چیلنج سے نمبٹا جا سکے۔ انہوں نے تھینک ٹینک ممبران سے کہا کہ آپ اپنے اپنے شعبے کے ماہرین ہیں اور آپ کی جانب سے آنے والی تجاویز سے ہم زیادہ موئثر طریقے سے ان بیماریوں کے خاتمے کے لیے کام کر سکیں گے۔ممبران کی طرف سے تجاویز آئیں کے ہمارا فوکس علاج کی بجائے بیماریوں سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر ہونا چاہیے۔ اس کے لیے عوام میں ان بیماریوں سے بچاؤ کے طریقوں کے بارے میں معلومات کے ساتھ ساتھ پالیسی ایڈووکیسی کو بھی زیادہ موئثر طریقے سے چلانا ہوگا تاکہ وہ عوامل جو ان بیماریوں کا باعث بنتے ہیں انہیں عوام کی پہنچ سے دور کیا جا سکے۔ اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ اس تھنک ٹینک کے مزید زیلی گروپس بنائے جائیں جو اپنی اپنی تجاویز مرتب کریں گے اور اگلی میٹنگ میں وہ اپنی تجاویز ممبران کے سامنے رکھیں گے اور غور،خوض کے بعد ان کی منظوری دی جائے گی۔