لاہور( نیوز ڈیسک)ماڈل ایڈکشن ری ہیبلیٹیشن اینڈ ری انٹیگریشن سینٹر (MATRRC) لاہور کے قیا م سے متعلق8 کلب روڈ پر MOU پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ داتا دربار ہسپتال میں MATRRC ، حکومت پنجاب اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے باہمی تعاون سے قائم کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب، کور کمانڈر لاہور ، اور ڈی جی اے این ایف نےتقریب میں شرکت کی۔ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب اور ڈائریکٹر ANF پنجاب نے MOU پر دستخط کئے ۔داتا دربار ہسپتال، لاہور میں (MATRRC)کے قیام کی سمت , MOU پر دستخط ایک اہم قدم ہے ۔ قیام کا مقصد لاہور میں منشیات کے عادی افراد کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ بحالی مرکز میں منشیات کے عادی بے گھر افراد کے علاج کو فوقیت دی جائے گی۔ پیشہ ور افراد پر مشتمل طبی ٹیم منشیات کے عادی افراد کا علاج کرے گی ۔پنجاب MATRRC علاج اور بحالی کے شعبے سے منسلک افراد کی تربیت کے لئے اپنے دروازے کھلے رکھے گا۔ منشیات سے پاک معاشرے کے حصول کی طرف یہ ایک اہم قدم ہے۔