لاہور(نیوز ڈیسک)سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان خان کا کہنا ہے کہ گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 78 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی،رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 13ہزار آٹھ سو 59 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق علی جان خان سیکرٹری صحت کا کہناہے کہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 6260 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے،لاہور میں گزشتہ روز 47 نئے مریض سامنے آئے۔ رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 2613 مریض رپورٹ ہوئے،راولپنڈی میں گزشتہ روز 5 نئے مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 1450 مریض رپورٹ ہوئے، گوجرانوالہ میں گزشتہ روز 14 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی.
علی جان خان کا کہنا ہے کہ رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 1339 مریض رپورٹ ہوئے،ملتان میں گزشتہ روز ایک نئے ڈینگی مریض کی تصدیق ہوئی.رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 806 مریض رپورٹ ہوئے،فیصل آباد میں گزشتہ روز 5 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی.گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شیخو پورہ میں ڈینگی کے تین نئے مریض سامنے آئے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران نارووال، خانیوال اور چکوال میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 68 مریض زیر علاج ہیں۔
مزید پڑھیں: پنجاب میںڈینگی کے وار جاری، 182 نئے کیسز رپورٹ
علی جان خان کا مزید کہناہے کہ ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 38 مریض زیر علاج ہیں، ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔