مارکیٹ میں بخار کےغیر معیاری سیرپ کی فروخت کا انکشاف، ڈریپ نےغیرمعیاری قرار دیدیا

مارکیٹ میں بخار کے غیرمعیاری سیرپ کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے، ڈریپ نے بخار کی دوا کا ایک بیچ غیرمعیاری قرار دیتے ہوئے صوبائی ٹیمیں میڈیسن مارکیٹ میں سرویلنس بڑھانے کی ہدایت کردی ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے پیڈولل سسپنشن کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری کر دیا۔ ڈریپ الرٹ نے کہا کہ پیڈولل سسپنشن پیراسیٹامول فارمولہ سے تیارکردہ ہے اور اس کے بیچ 167 کو غیر معیاری قرار دیا گیا ہے۔

ڈریپ نے کہا کہ پیڈولل سسپنشن جے اے ایس ایم فارما رسالپور کی تیارکردہ ہے، اس کو فیڈرل ڈرگ اینالسٹ، سی ڈی ایل کراچی نے غیرمعیاری قرار دیا ہے۔ ڈریپ نے مزید کہا کہ پیڈولل سسپشن ری کال الرٹ شہری، ڈاکٹرز، کیمسٹ کیلئے جاری کیا گیا ہے، پیڈولل سسپنشن بخار، جسم درد کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ڈریپ الرٹ میں کہا کہ ڈاکٹرز مریض کو پیڈولل سسپنشن کا متاثرہ بیچ استعمال نہ کرائیں،غیرمعیاری دوا کا استعمال مریض کی جان کیلئے خطرناک ہوسکتا ہے۔

ڈریپ نے کہا کہ غیرمعیاری دوا کا استعمال جگر، گردے کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے ساتھ ہی بخارکی غیرمعیاری دوا کا استعمال خون کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے۔ فارما کمپنی پیڈولل سسپنشن کا متاثرہ بیچ سپلائی نہ کرے، کمپنی اس کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سے واپس اٹھوائے اور کیمسٹ پیڈولل سسپنشن کا متاثرہ بیچ فارما کمپنی کو واپس کریں۔

تازہ ترین

September 7, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقاتیں

September 7, 2024

سابق ایم پی اے نیئر مرتضیٰ لون کی قیادت میں خواتین اسلام آباد جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئیں

September 7, 2024

خاور حیات خان میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر

September 7, 2024

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے

September 7, 2024

پاک فضائیہ کی جانب سے 7 ستمبر کو یوم شہداء کی تقریب

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ