ہوائی جہاز کے بعد اب چلتی ٹرین میں شادی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شادیاں منفرد اور یادگار بنانے کے خواہشمند حسبِ استطاعت راستہ نکال ہی لیتے ہیں، حال ہی میں ایک ارب پتی تاجر کی جانب سے بیٹی کی ہوائی جہاز میں شادی کے لیے350 مہمانوں سمیت بُکنگ کی خبر سامنے آئی تھی۔ اب ایک جوڑے کی چلتی ٹرین میں شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرِگردش اس ویڈیو میں جوڑے کو ٹرین میں ورمالا کا تبادلہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ جب محبت کرنے والے جوڑے نے نئی زندگی کی شروعات کی تو ساتھی مسافر اس منفرد شادی کو دیکھنے کے لیے جمع ہوگئے۔

جذباتی دلہن کو دولہا کو گلے لگاتے ہوئے بھی دیکھا گیا، مبارک باد کے تبادلے کے بعد دُولہا نے دُلہن کے گلے میں منگل سوتر پہنایا اور دیگر نے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

ابھی تک اس واقعے کے بارے میں کسی اور تفصیلات کی تصدیق نہیں کی جا سکی ہے۔

اس غیر معمولی شادی کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی تبصرے کیے گئے ہیں۔ جہاں بہت سے لوگوں نے یہ جاننے کے تجسس کا اظہار کیا کہ اس جوڑے نے ٹرین میں شادی کیوں کی، وہیں دوسروں کے پاس کہنے کے لئے دلچسپ باتیں تھیں۔

کئی صارفین نے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

مزید پڑھیں: ارب پتی باپ نے بیٹی کی شادی یادگار بنانے کے لیے کیا انوکھا اقدام کیا؟

ایک ایکس صارف نے تبصرہ کیا کہ ’کثیر المقاصد ہندوستانی ریلوے‘۔

ایک اور صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’بجٹ کم ہوگا، ورنہ طیارے میں کرتے ’۔

وائرل ویڈیو پر ایک اور کمنٹ میں لکھا گیا کہ ’شادی نہیں، نوٹنکی ہے‘۔

تازہ ترین

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

November 22, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی کی طارق صادق کو مبارکباد

November 22, 2024

قرآنِ کریم قیامت تک آنے والے انسانوں کے لئے راہِ ہدایت ہے،علامہ مولانا صاحبزادہ خلیل احمد مرتضائی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ