چائے میں بلیچ ملا کر قتل کی کوشش کرنیوالی بیوی کو شوہر نے پکڑوا دیا

میاں بیوی کے درمیان رشتہ بھروسے کا رشتہ ہوتا ہے لیکن امریکی شخص کی اہلیہ نے اس رشتے کا غلط فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے، جس پر وہ اب جیل کی سلاخوں کے پیچھے چلی گئی ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ امریکی خاتون میلوڈی فیلیکانو جانسن پر شوہر کو چائے میں زہر دے کر مارنے کا الزام عائد تھا، جبکہ شوہر کے مطابق انہوں نے اہلیہ کو رنگے ہاتھوں پکڑا بھی تھا۔
شوہر رابی امریکی ائیر فورس کے افسر ہیں، جنہوں نے اپنے گھر میں خفیہ کیمرے نصب کیے ہوئے تھے، جس میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ جو کافی/چائے انہیں اہلیہ بنا کر دیتی ہیں۔ اس میں خطرناک کیمیکل بلیچ بھی ڈالا جاتا ہے۔
دوسری جانب تمام تر ثبوتوں کی موجودگی میں اہلیہ میلوڈی نے اپنے چھوٹے جرائم کا اعتراف کر لیا ہے۔ کورٹ دستاویزات کے مطابق میلوڈی کے شوہر روبی کی جانب سے اہلیہ پر شک کیا جا رہا تھا کہ اہلیہ انہیں قتل کرنا چاہتی ہے اور پھر ان کے مانیٹری بینیفٹ سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔
جبکہ جس دوران انہوں نے شوہر کو بلیچ زدہ کافی دینا شروع کی، اس دوران ان دونں کی طلاق ہو چکی تھی، جبکہ دونوں کا ایک بچہ بھی ہے۔
اگرچہ روبی کو علم ہو گیا تھا کہ اس کافی میں بلیچ ملایا گیا ہے، تاہم انہوں یہ اہلیہ پر یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی، کہ انہیں اس کا علم نہیں ہے۔
دستاویزات کے مطابق 2023 میں پہلی بار شوہر کو اہلیہ پر شک ہوا تھا، جب اہلیہ نے خود شوہر کو کافی دی، جو کہ ذائقے میں بھی کافی عجیب معلوم ہو رہی تھی۔
جس کے بعد شوہر نے گھر میں کیمرہ لگانے کا فیصلہ کیا اور پوری صورتحال کو بطور ثبوت اکٹھا کرنا شروع کیا، تاہم پولیس کی جانب سے جولائی 2023 میں اس ثبوتوں کو ناکافی قرار دے دیا تھا۔
تاہم دوسری جانب لگایا گیا سیکیورٹی کیمرہ وہ سب کچھ پولیس کو دکھانے میں کامیاب ہو گیا جسے پولیس ناکافی ثبوت کہہ رہی تھی۔

تازہ ترین

October 18, 2024

اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف میں منشیات فروشی اور منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

October 17, 2024

وفاقی وزارتِ تعلیم گرلزسپورٹس کارنیوال آج سے شروع ہوگا

October 17, 2024

چیئرمین سی ڈی اے کا سیرینہ اور F-8 (پی ٹی سی ایل چوک) انٹرچینجز کی تعمیر کے حوالے سے جائزہ اجلاس

October 17, 2024

گرو گرین نیٹ ورک کا ایشیائی ترقیاتی بینک سے فوسل فیول منصوبوں کی فنڈنگ بند کرنے کا مطالبہ

October 17, 2024

سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ کی قیادت میں ٹریفک پولیس کی کارکردگی میں بہتری آگئی ہے ، شیخ بابر کھرانہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ