سالگرہ پر خوفناک سرپرائز ،بھارت میں لڑکی کو زندہ جلا دیا گیا

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت میں خاتون سافٹ ویئر انجینئر کو اپنی سالگرہ پر ایک خوفناک سرپرائز ملا اور زنجیروں میں جکڑ پر زندہ جلا دیا گیا۔

بھارتی ٹی وی این ڈی ٹی وی نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ تامل ناڈو میں 24 سالہ آر نندنی کو ان کے سابقہ کلاس فیلو نے سالگرہ پر سرپرائز دینے کے لیے بلایا تھا۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھلامبر کے علاقے میں پیش آیا۔
26 سالہ ویتریمرن الیاس پانڈی مہیشواری نے آر نندنی سے شادی کے لیے جنس کی تبدیلی کا آپریشن بھی کروایا تھا۔رپورٹ کے مطابق مدورائے سے تعلق رکھنے والی آر نندنی ایک سافٹ انجینیئر تھیں اور چنئی میں اپنے رشتہ داروں کے پاس رہ رہی تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے نندنی کو سالگرہ کا سرپرائز دینے کے بہانے ان کی آنکھوں پر پٹی باندھی اور پھر ہاتھ پاؤں باندھنے کے بعد پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
پولیس کمشنر نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ ’وہ دونوں دوست تھے اور چنئی میں اکٹھے رہ رہے تھے۔ ابھی تک جنسی حملے حوالے سے شواہد نہیں ملے جبکہ ویتریمان کے متشدد رویے کے بارے میں بھی ابھی تک کوئی معلومات نہیں ملی ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔‘
پولیس کے مطابق دونوں مدورائے میں اکٹھے تعلیم حاصل کرتے رہے ہیں جبکہ ویتریمان کی جانب سے نندنی کے لیے جنس تبدیلی کا آپریشن کروانے کے بعد بھی نندنی کی ملزم کے ساتھ دوستی برقرار تھی۔ دونوں نے ایک نجی فرم میں ایک ساتھ ملازمت بھی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
پولیس کی جانب سے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ واقعے کی وجہ نندنی کی دوسرے لوگوں میں دلچپسی ہو سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ویتریمان نے نندنی کو سرپرائز کے بہانے اپنے فلیٹ پر بلایا تھا تاہم اس کے بعد صورت حال نندنی کے لیے ڈراؤنا خواب بن گئی۔
فلیٹ میں شور پر ہمسایوں نے وہاں پہنچ کر دیکھا تو نندنی اس وقت بندھی ہوئی تھیں اور جسم پر آگ لگی ہوئی تھی۔ لوگوں نے آگ بجھا کر انہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
پولیس نے اطلاع ملتے ہی ویتریمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

مزید پڑھیں: اہلیہ کو ہمایوں سعید سے دُور رکھتا تھا، سید جبران کا دلچسپ انکشاف

تازہ ترین

November 6, 2024

آئی سی سی آئی-ڈی ایچ اے جوائنٹ وینچرز اسلام آباد کو پرکشش علاقائی تجارتی مرکز میں تبدیل کر سکتے ہیں ، ناصر قریشی

November 6, 2024

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان لندن چلے گئے

November 6, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی محمد آصف کو تیسری مرتبہ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد

November 6, 2024

16نومبر سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے جا رھے ہیں،لاہور میں بڑا ورکر کنونشن کریں گے، سید حسن مرتضیٰ

November 6, 2024

پاکستان اور آذربائیجان کا موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام اور لچک لانے کا عزم

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ