بھارت میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاتون نے انجانے میں اپنے شوہر کی لاش کے ساتھ 13 گھنٹوں تک ٹرین کا سفر کیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ احمدآباد سے ایودھیا جانے والی سبرمتی ایکسپریس ٹرین میں پیش آیا۔
اس ٹرین میں سورت سے ایک شخص اپنے اہلخانہ سمیت سوار ہوا اور ٹرین چلنے کے کچھ دیر بعد وہ شخص سو گیا تاہم کچھ گھنٹوں بعد اسے فیملی اور باقی مسافروں نے جگانے کی کوشش کی۔
کافی کوشش کے بعد انکشاف ہوا کہ یہ شخص اب زندہ نہیں ۔ اس کے اہلخانہ اور باقی مسافر صدمے کی باعث کچھ بھی یقین کرنے سے قاصر رہے اور کسی کو بھی اس بات کا یقین نہ آیا کہ جو شخص بالکل صحت مند حالت میں ٹرین پر سوار ہوا تھا وہ دوران سفر چل بسا ۔
یہاں حیرانی کی بات یہ ہے کہ اس شخص کے انتقال کو 13 گھنٹے گزر گئے لیکن ساتھ موجود اہلخانہ اور باقی مسافروں کو اُس کا علم تک نہ ہو سکا۔