وہ 5 امریکی شہرجہاں خواتین کی تعداد 70 فیصد سے زائد ہے

ویسے تو یہ بات عمومی طور پر تسلیم کی جاتی ہے کہ دُنیا بھر میں مردوں کے مقابلے میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے لیکن حقیقیت میں بھی ایسا ہی معاملہ ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ خواتین اور مردوں کے تناسب والے 5 شہروں پر ایک نظر ڈالنے سے آپ کو بخوبی اندازہ ہوجائے گا کہ خواتین چھائی ہوئی ہیں۔

کیمبرج اسپرنگز، پنسلوانیا
انس فہرست میں پانچویں نمبر پرکرافورڈ کاؤنٹی، پنسلوانیا میں واقع ایک چھوٹا سا شہر کیمبرج اسپرنگز ہے جس کی آبادی صرف ڈھائی ہزار نفوس پر مشتمل ہے اور ان میں سے 69.9 فیصد خواتین ہیں۔

رقبہ چھوٹا ہونے کے باوجود کیمبرج اسپرنگز دنیا میں مردوں کے مقابلے میں خواتین کے زیادہ تناسب کے ساتھ سرفہرست شہروں میں سے ایک ہے۔

چوچیلا، کیلیفورنیا
سال 2020 کے اعداوشمارکے مطابق 19 ہزار 39 افراد پر مشتمل آبادی والے امریکا کے ہی ایک اور چوچیلا میں خواتین کا تناسب 70 اعشاریہ ایک جبکہ مردوں کا 29.9 فیصد ہے۔ یہ میڈیرا کاؤنٹی، کیلیفورنیا میں ایک محفوظ اور دوستانہ شہر ہے.

چوچیلا میں اوسط گھریلو آمدنی $ 74،103 ہے ، شہر نے اپنی 2،000 ایکڑ زمین صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے وقف کردی ہے۔

وانڈالیا، میسوری
تیسرے نمبر پرریاست ہائے متحدہ امریکا کا ایک شہر ونڈالیا ہے جو جنوب مشرقی رالز کاؤنٹیز میں واقع ہے۔ 2023ء کی مردم شماری کے مطابق وانڈالیا کی مجموعی آبادی صرف 3 ہزار 462 افراد پر مشتمل ہے۔ ان میں سے 1000 قیدی ہیں۔

قیدیوں اور رہائشیوں سمیت، وانڈلیا میں صنفی تناسب ہر 100 خواتین کے مقابلے میں 43.7 مردوں کا ہے۔ خواتین کی زیادہ آبادی کے باوجود شہر میں صنفی اجرت کا ایک قابل ذکر فرق ہے۔

کل وقتی مرد کارکن 41,517 ڈالر کماتے ہیں جبکہ کل وقتی خواتین کارکن 30،462 ڈالر کماتی ہیں۔

ہارٹفورڈ، جارجیا
جارجیا کے اس چھوٹے شہر کی کُل آبادی 4 ہزار 632 ہے اور یہاں بھی خواتین ہی کا غلبہ ہے۔ یہاں خواتین کی تعداد 3 ہزار 288 اور مردوں کی ایک ہزار 344 ہے۔

ہارٹفورڈ ہزاروں چھوٹے کاروبارکھنے والوں کا شہر ہے جہاں اوسط گھریلو آمدنی $ 43،510 ہے اور جائیداد کی قیمت بھی جارجیا کے باقی حصوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے۔

راؤل، جارجیا
اس فہرست میں پہلے نمبر پر راؤل ہے جو جارجیا کی ہیبرشم کاؤنٹی میں واقع ہے۔ یہاں دنیا میں مردوں کے تناسب میں خواتین کی تعداد مردوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔

یہ ایک چھوٹا سا شہر ہے،جو صرف 2.0 مربع میل پر محیط ہے، لیکن 2 ہزار 679 نفوس کی آبادی کا ایک اہم حصہ خواتین پر مشتمل ہے۔

شہر میں اوسط گھریلو آمدنی $ 45،641 ہے اور آبادی کے اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے خواتین کے لیے روزگار کی شرح بھی زیادہ ہے۔

تازہ ترین

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

November 22, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی کی طارق صادق کو مبارکباد

November 22, 2024

قرآنِ کریم قیامت تک آنے والے انسانوں کے لئے راہِ ہدایت ہے،علامہ مولانا صاحبزادہ خلیل احمد مرتضائی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ