پیپسی نے بھارت کے خلاف ’آلوکے حق‘ کا مقدمہ جیت لیا

بھارت کی ایک عدالت نے پیپسی کو انکارپوریٹڈ (پی ای پی) کے مقبول لیز چپس بنانے میں استعمال کیے جانے والے آلو کیلئے پیٹنٹ ( ایک سرکاری اتھارٹی یا لائسنس جو ایک مقررہ مدت کے لیے حقوق فراہم کرتا ہے) منسوخ کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

بھارت کی پروٹیکشن آف پلانٹ ورائٹیز اینڈ فارمرز رائٹس (پی پی وی ایف آر) اتھارٹی نے 2021 میں پیپسی کو کے آلوؤں کی ایک خاص قسم کے لیے حق یہ کہتے ہوئے منسوخ کر دیا تھا کہ بھارتی قوانین بیج کی اقسام کو پیٹنٹ کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔

اس فیصلے کے خلاف پیپسی کو نے دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جو جولائی 2023 میں جج نوین چاولہ نے خارج کر دی تھی۔ اس کے بعد کمپنی نے اسی عدالت سے یہ فیصلہ واپس لینے کی اپیل کی تھی۔

دہلی ہائی کورٹ کے جج یشونت ورما اور دھرمیش شرما نے 9 جنوری کو کیے جانے والے فیصلے سے جولائی 2023 کے فیصلے کوتبدیل کردیا جس کا پیپسی کو کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے۔

پیپسی کو انڈیا کے ترجمان نے ای میل کے ذریعے جاری ایک بیان میں کہا، ’ہم وقف ہیں اور کسان برادریوں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے تاکہ ان کے فائدے اور مجموعی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

پیپسی کو، جس نے 1989 میں بھارت میں اپنا پہلا پوٹیٹو چِپ پلانٹ قائم کیا تھا، کسانوں کے ایک گروپ کو ایف سی 5 بیج کی قسم فراہم کرتا ہے جو بدلے میں اپنی پیداوار کمپنی کو مقررہ قیمت پر فروخت کرتے ہیں۔

2019 میں پیپسی کو نے ایف سی 5 آلو کی قسم کی کاشت کرنے پر 4 بھارتی کسانوں پر مقدمہ دائر کرتے ہوئے اپن پیٹنٹ کی خلاف ورزی کا الزام لگایا تھا۔ کمپنی نے پیٹنٹ کی مبینہ خلاف ورزی پر ہر ایک کسان سے انفرادی طور پر 10 ملین روپے (120،490 ڈالر) سے زائد ہرجانے کا مطالبہ کیا تھا۔

بعد ازاں پیپسی کو نے کسانوں کے خلاف مقدمات واپس لے لیے تھے۔

کمپنی کا موقف ہے کہ اس نے خصوصی طور پر آلوؤں کی ایف سی 5 قسم تیار کی اور اسے 2016 میں رجسٹر کیا۔ اس خاص قسم میں قسم میں آلو کے چپس (لیز ) بنانے کے لیے ضروری نمی کی مقدار کم ہوتی ہے۔

پیپسی کو واحد امریکی کمپنی نہیں ہے جسے بھارت میں پیٹنٹ کی خلاف ورزی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ طویل عرصے سے انٹلیکچوئل پراپرٹی تنازع کے بعد بیج بنانے والی کمپنی مونسینٹو، جو اب جرمن دوا ساز کمپنی بائر اے جی کی ملکیت ہے، نے بھارت میں کچھ کاروباروں سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔

تازہ ترین

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

November 22, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی کی طارق صادق کو مبارکباد

November 22, 2024

قرآنِ کریم قیامت تک آنے والے انسانوں کے لئے راہِ ہدایت ہے،علامہ مولانا صاحبزادہ خلیل احمد مرتضائی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ