حالات سے پریشان ہوکر خود کشی کا ارادہ کرنے والے کی راہ میں بظاہر کوئی مزاحم نہیں ہوسکتا مگر انسان پھر انسان ہے، وہ کچھ بھی کرسکتا۔ کبھی کبھی محض ایک پلیٹ بریانی بھی مرنے کے فیصلے اور ارادے پر غالب آسکتی ہے۔
بھارت کی مشرقی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں کچھ ایسا ہی ہوا جب ایک بزنس مین حالات سے تنگ آکر خود کشی کے ارادے سے پل پر چڑھ گیا مگر اسے نفسیات مار ماری اور ایک پلیٹ یربانی کا لالچ دے کر اسے پل سے اتار لیا۔
یہ تماشا دیکھنے کے لیے پل کے پاس سیکڑوں افراد جمع ہوگئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ چالیس سالہ بزنس مین کے خود کشی کے ارادے سے پل پر چڑھنے سے وہاں ٹریفک جام ہوگیا تھا۔
پل سے اترنے کے بعد بریانی کھاتے ہوئے بزنس مین نے بتایا کہ وہ کاروباری حالات سے پریشان ہے اور اس کی بیوی بھی چھوڑ کر چلی گئی ہے۔