روسی شکاری ڈینک موروزوے نے چترال میں کشمیر مارخور کا شکار کر لیا ۔
ڈینس موروزوے نے مارخور کا شکار تھوشی شاشہ کمیونٹی مینجڈ گیمز ریزرو کی کاست گاؤں میں کیا ہے۔
ڈویژنل فارسٹ أفیسر چترال فاروق نبی نے اردو نیوز کو بتایا کہ شکار کیے گئے مارخور کی سینگوں کا سائز 49 انچ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کاست کے علاقے میں پہلی مرتبہ مارخور کا شکار کیا گیا ہے۔
مذکورہ شکار کے لیے پرمٹ کی نیلامی گذشتہ سال اکتوبر میں کی گئی تھی۔ روسی شکاری نے یہ پرمٹ ایک لاکھ 85 ہزار ڈالر میں خریدا تھا۔
اس سے قبل 16 دسمبر 2023 کو رواں سیزن کا پہلا شکار ایک امریکی شکاری نے کیا تھا۔
اس شکار کے لیے پرمٹ کی بولی پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی بولی تھی۔
شکار کیے گئے مارخور کی عمر نو سال چھ ماہ تھی اور اسے تھوشی شاشا کمیونٹی گیم ریزرو میں ہی امریکی شکاری ڈیرن جیمز مل مین نے شکار کیا تھا۔
شکار کیے گئے بڑے نر مارخور کے سینگوں کا سائز 45 انچ تھا۔
امریکی شکاری نے اس شکار کے لیے پرمٹ رواں برس اکتوبر میں ہونے والی بولی میں حاصل کیا تھا۔
جیمز مل مین نے اس اجازت نامے کے لیے سب سے بڑی بولی دی تھی۔ اس کی مالیت دو لاکھ 32 ہزار امریکی ڈالر (ساڑھے چھ کروڑ روپے) تھی۔
ابتدائی طور پر بولی کی رقم دو لاکھ 12 ہزار ڈالر تھی جو ٹیکس شامل کر کے دو لاکھ 32 ہزار تک پہنچ گئی تھی۔
روسی شکاری نے مارخور کے پرمٹ کے لیے بولی میں حصہ زون سفاری راولپنڈی کے ذریعے لیا تھا۔
فاروق نبی نے بتایا کہ یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ تھوشی شاشا کنزرونسی کے البرہان وی سی سی سے ہٹ کر کسیت وی سی سی میں شکار کرایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ اس بات کہ ثبوت ہے کہ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ اور کمیونٹی کی کوششیں رنگ لا رہی ہیں اور معدومیت کے شکار مارخور کی آبادی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔