اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی نے صدارتی امیدوار محمود محمود خان اچکزئی کیجانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کے مطالبے کو غیرجمھوری قرار دیتے ہوئے اس عمل کو ملک میں آئینی عھدے کی تکمیل کے عمل میں رخنہ ڈالنے اور جمھوریت کی پٹڑی کو ڈی ریل کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کے محمود خان اچکزئی کا صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ غیرجمھوری ہے۔ جمعے کو جاری اپنے ایک بیان میں نثار کھوڑو نے کہا ہے کے پی ٹی آ ئی اور سنی اتحاد کونسل ملک کو بحران کی طرف دکھیل کر جمھوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں مگر ملک میں جمھوریت کی پٹڑی کو ڈی ریل کرنے کی تمام سازشیں ناکام ہونگی۔ انہوں نے کہا کے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشتوں کے بغیر جب شھباز شریف اتحادی جماعتوں کی حمایت سے وزیراعظم بن سکتے ہیں تو آصف علی زرداری بھی صدر مملکت بن سکتے ہیں۔اگر مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو مل بھی جاتیں تو بھی محمود خان اچکزئی صدر ملکت منتخب نہیں ہوسکتے تھے۔ نثار کھوڑو نے کہا کے محمود خان اچکزئی کو صدر کے لئے سینیٹ، پارلیامنٹ اور تمام اسمبلیوں کے الیکٹورل کالج میں ووٹوں کی وہ اکثریت حاصل ہی نہیں ہے اور پی ٹی آئی ،سنی اتحاد کونسل محمود خان اچکزئی کی صدر کے انتخاب میں شکست یقینی دیکھ کر صدارتی انتخابات کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کے صدراتی انتخابات کے لئے الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد انتخابات ملتوی ہونے کا کوئی جواز نہیں بنتا جبکے الیکشن کمیشن کیجانب سے مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد الیکٹورل کالج مکمل ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے اراکین کے ووٹ نہ دینے کے باوجود بھی آصف علی زرداری 9 مارچ کو سینیٹ، پارلیامنٹ اور تمام اسمبلیوں کے الکٹورل کالج سے بھاری اکثریت سے ووٹ لے کر دوسری مرتبہ صدر مملکت بن جائینگے اس لئے صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کے مطالبے کرکے جمھوری اور آئینی عمل کو کمزور کرنے کی سازش نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کے پیپلز پارٹی ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو گرینڈ ڈائلاگ کرنے اور میثاق معیشت تشکیل دینے کی دعوت دیتی ہے کیوں کے پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویزن پر ملک کو جمھوری، معاشی اور سیاسی طور پر مضبوط دیکھنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کے آصف علی زرداری ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے مفاھتی ویزن کے تحت اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔انہوں نے کہا کے پارلیامنٹ اور اسمبلیاں وجود میں آچکی ہیں اور صدر کا آئینی عھدہ مکمل ہونے کے بعد ملک مکمل جمھوریت کی پٹڑی پر مکمل گامزن ہوگا اور پیپلز پارٹی ملک میں جمھوریت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔