لاہور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےکہاہےکہ ہم سب مل کرپاکستان کی خدمت کریں گے۔
تفصیلات کےمطابق لاہورمیں پارلیمانی پارٹی کےاجلاس سےخطاب کرتےہوئےچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کاکہناتھاکہ نگہبان رمضان پیکج سےغریب عوام کی خدمت ہوگی،پسماندہ طبقوں کی خدمت کرناہم سب کی ذمہ داری ہے۔
بلاول بھٹوزرداری کامزیدکہناتھاکہ وزارت اعلیٰ کامنصب سنبھالنےپرمریم نوازکومبارکبادپیش کرتاہوں،آج میں پنجاب میں اپنےوالدکےلئےووٹ مانگنےآیاہوں،آصف زرداری کی کوشش ہوتی ہےتمام جماعتوں کوساتھ لیکرچلاجائے۔