اسلام آباد:حکومتی صدارتی امیدوار آصف زرداری پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔
تفصیلات کےمطابق صدارتی امیدوار آصف زرداری کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ نے کی ہم نے صرف ایڈوائز کی تھی ۔پہلے بھی جو ہوا پارلیمنٹ نے کیا اب بھی پارلیمنٹ کرے گی۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں میں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ کاعمل شروع ہوچکا ہے ۔حکومت اتحاد کی جانب سے آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کی جانب سے محمود خان اچکزئی امیدوار ہیں۔