اسلام آباد: سنی اتحادکونسل کےامیدوارمحمودخان اچکزئی نےکہاہےکہ یہاں وہ لوگ بیٹھے ہیں جو بہت چھوٹے ہیں اور مسائل بہت بڑے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق سنی اتحادکونسل کےصدارتی امیدوارمحمودخان اچکزئی پارلیمٹ ہاؤس پہنچےتوصحافی نےسوال کیاکہ آپ نے الیکشن کمیشن میں درخواست دی کہ الیکٹرول کالج نا مکمل ہے، الیکشن کمیشن نے آپ کی درخواست مسترد کردی۔
جواب میں محمودخان اچکزئی کاکہناتھاکہ ان کو سیاست کی سمجھ نہیں پڑتی، اگر وہ یہ کرلیتے تو ممکن تھا سب اتفاق رائے سے ہو جاتا، یہاں وہ لوگ بیٹھے ہیں جو بہت چھوٹے ہیں اور مسائل بہت بڑے ہیں۔
واضح رہےکہ ملک میں 14ویں صدرکےانتخاب کےلئےووٹنگ کاعمل جاری ہے،جس میں سنی اتحادکونسل کی طرف سےمحمودخان اچکزئی اوراتحادی جماعتوں کےامیدوارآصف زرداری ہیں۔