پیپلزپارٹی کے سینئررہنماؤں کی نومنتخب صدرآصف زرداری کومبارکباد

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے سینئررہنماؤں کی جانب سے نومنتخب صدرآصف زرداری کومبارکبادپیش کی گئی۔

سابق گورنر اور پیپلزپارٹی کے رہنما مخدوم احمدمحمود کاکہنا ہے کہ آصف علی زرداری کا صدر منتخب ہونا جمہوریت کی فتح ہے ۔نومنتخب صدر آصف علی زرداری کومبارکباد پیش کرتے ہیں۔ایک بار پھر انتخابی نتائج نے ثابت کردیا آصف علی زرداری وفاق کی علامت ہیں۔آصف علی زرداری سب پربھاری کا نعرہ سچ ثابت ہوگیا ۔آصف علی زرداری نے ہمیشہ جمہوری قوتوں کا بھروسہ بنے ہیں۔

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کاکہنا ہے کہ صدر پاکستان بننے پر آصف علی زرداری، ان کے خاندان اور تمام جیالوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔آصف علی زرداری مجموعی طور پر181 الیکٹورل ووٹ کے مقابلے میں 411 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے صدر پاکستان منتخب ہو گئے ہیں۔قومی اسمبلی اور سینیٹ سے انہوں نے 255 ووٹ حاصل کئے ہیں۔اپنے پہلے صدارت کے دور میں انہوں نے 18 ترمیم، اقتدار کی منتقلی، سی پیک، این ایف سی ایواڈ، آغاز حقوق بلوچستان اور دیگر تاریخی کارنامے سرانجام دئے۔ملک جس تقسیم اور نفرت کی سیاست سے دوچار ہے اس سے نکالے کی صلاحیت صرف آصف علی زرداری میں ہی ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی شرمیلا فاروقی کاکہنا تھاکہ آج ایک تاریخ رقم ہوئی ہے۔آصف زرداری کو تاریخی مینڈیٹ ملا ہے۔ماضی میں بہت اچھی آئینی ترامیم لائے تھے۔اس دور میں بھی کئی مثبت اقدامات اٹھائے جائینگے۔تاریخ میں پہلی مرتبہ دوسری مرتبہ جمہوری صدر منتخب ہوئے ہیں۔

رہنماپیپلزپارٹی علی حیدر گیلانی کاکہنا ہے کہ آصف زرداری کو ووٹ دینے پر ن لیگ ، ق لیگ اور آئی پی پی کے دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ فارم پانچ کے مطابق آصف علی زرداری کو 246 ووٹ ملے،محمود خان اچکزئی کو 100 ووٹ ملے ،چھ ووٹ مسترد ہوئے۔کچھ ووٹ ان کے مسترد کچھ بلینک تھے ایک ووٹ ہمارا مسترد ہوا ہے۔

علی حیدرگیلانی کاکہنا تھاکہ آصف زرداری بھاری اکثریت سے عوام کے ووٹوں سے صدر بنے ہیں۔آصف زرداری واحد شخص ہیں جنہوں نے بطور صدر پر اپنے اختیارات اٹھارویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو دیئے ۔ پاکستان سے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ختم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ صدارتی انتخابات میں حکمران اتحاد نے معرکہ مار لیا،آصف علی زرداری دوسری بار بھاری اکثریت سے صدرپاکستان منتخب ہو گئے۔

نومنتخب صدرمملکت آصف علی زرداری 2008سے 2013تک صدارت کے منصب پرفائز رہ چکے ہیں۔

حکمران اتحاد کے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری کو پارلیمنٹ سے 255سے زائد جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود اچکزئی کو 119سے زائد ووٹ ملے ۔

حکمران اتحاد کے امیدوار آصف علی زرداری نے پنجاب اسمبلی سے 246 ووٹ حاصل کئے۔جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خاں اچکزئی صرف 100 ووٹ ہی حاصل کر سکے،6 ووٹ مسترد کر دئیے گئے۔

بلوچستان اسمبلی سے حکمران اتحاد کے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری نے 47جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار نے کوئی ووٹ حاصل نہیں کیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی سے سنی اتحاد کونسل کے امیدوارمحمود خان اچکزئی نے 91الیکٹورل ووٹ جبکہ حکمران اتحاد کے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری نے 17ووٹ حاصل کئے۔

سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کےصدارتی امیدوارآصف زرداری کو 151 ووٹ ملے،سنی اتحادکونسل کےامیدوارمحمودخان اچکزئی کو9ووٹ ملےجبکہ 1ووٹ مستردہوا۔

تازہ ترین

November 14, 2024

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ سمال انڈسٹریز کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا

November 14, 2024

سپین کی سینیٹ کے وفد کا دورہ ،پاکستان اور سپین کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، یوسف رضا گیلانی

November 14, 2024

ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ کا دورہ راولپنڈی چیمبر ، باہمی تجارت اور سرمایہ کاری منصوبوں پر تبادلہ خیال

November 14, 2024

محفوظ اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

November 14, 2024

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا سی ایم ایچ سینٹر کوئٹہ کا دورہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ