پشاور:بورڈ بازار میں مبینہ خودکش دھمکاہونےسےتین افرادہلاک ہوگئے۔پولیس ذرائع کےمطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملنے والے شواہد سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ دھماکہ میں ہلاک ہونے والوں میں موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور اور اس کے ساتھی شامل ہیں۔ایس ایس پی آپریشنزکاشف عباسی نے نجی ٹی وی سےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ لاشوں کی حالت سے دھماکہ خودکش ظاہر ہورہا ہے تاہم حتمی تصدیق بم ڈسپوزل یونٹ کی ٹیم کریگی، دھماکہ کے بعد جائے وقوعہ کو پولیس نے گھیر لیا اور شواہد اکھٹے کرنے کا عمل جاری ہے۔ذرائع کےمطابق دھماکہ کی شدت سے موٹرسائیکل کے پرخچے اڑگئے،امدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں کوضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔وزیراعظم محمد شہبازشریف نےپشاورکےبورڈبازارمیں ہونےوالےدہشت گردحملےکی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔