ملتان(نیوز ڈیسک)ملتان میں سلنڈردھماکاہونےسےایک ہی خاندان کےسات افرادسمیت نوافرادجاں بحق جبکہ دوزخمی بھی ہوئے۔
تفصیلات کےمطابق ملتان کےعلاقہ جوگیاں میں سحری کی تیارکےدوران گیس سلنڈردھماکاہوا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی سلنڈرپھٹنےسےتین منزلہ عمارت دیگرمکانوں پرگرگئی،جس سےمتعددافرادملبےتلےدب گئے،ریسکیوٹیموں نےامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں اورزخمی کوملبےسےنکال کرنشترہسپتال ملتان منتقل کیا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق جاں بحق ہونےوالوں میں چالیس سالہ فہیم عباس اور اہلیہ صنوبر کے ساتھ ساتھ ان کے دو بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں جبکہ ان کےعلاوہ دولوگ اوربھی جاں بحق ہونے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
ممبرصوبائی اسمبلی علی حیدرگیلانی کاحادثےمیں جاں بحق ہونےوالےافرادکےاہلخانہ سےاظہارتعزیت کرتےہوئےکہناتھاکہ ایم ایس نشترہسپتال اورضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سے رابطہ میں ہوں،بچ جانےوالوں کوبہترین طبی امداد فراہم کی جائےتاکہ مزیدانسانی جانوں کانہ ہو۔