وزیرداخلہ کاانسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کاحکم

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کو انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے کاحکم دیدیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ ،ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس،ایف آئی اے کے مختلف شعبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گی۔ ایف آئی اے کے تمام ایڈیشنل ڈائیریکٹر جنرلز ، ڈائریکٹرز اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

وزیر داخلہ کو انسانی اسمگلنگ، مالی جرائم بشمول منی لانڈرنگ ، حوالہ ہنڈی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج ، کرپشن اور سائبر کرائم سے نمٹنے کے لیے ایف آئی اے کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے بریفننگ پر اطمینان کا اظہار کیا اور ایف آئی اے انٹرپول کی کارکردگی کو سراہا ۔ایف آئی اے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔

محسن نقوی کاکہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے۔حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے۔ جعلی ادویات بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ان کے نیٹ ورکس کو جڑ سے ختم کیا جائے ۔ سائبر کرائم ونگ کی کارکردگی بڑھانے کے لیے مزید تھانے قائم کیے جائیں۔ منی لانڈرنگ اور کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اختیار کی جائے گی ۔ایف آئی اے ملازمین کی استعداد کار بڑھانے کے لیے ان کی پیشہ وارانہ تربیت اور ادارہ جاتی ترقی کو ترجیحات میں شامل کیا جائے۔

تازہ ترین

November 14, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کا ضلع ہرنائی میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت

November 14, 2024

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنما و سابق وفاقی وزیر جہانگیر بدر مرحوم کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

November 14, 2024

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ سمال انڈسٹریز کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا

November 14, 2024

سپین کی سینیٹ کے وفد کا دورہ ،پاکستان اور سپین کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، یوسف رضا گیلانی

November 14, 2024

ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ کا دورہ راولپنڈی چیمبر ، باہمی تجارت اور سرمایہ کاری منصوبوں پر تبادلہ خیال

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ