اسلام آباد: الیکشن کمیشن نےسینیٹ انتخابات کاشیڈول جاری کردیا۔
تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن نے سینٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔ سینٹ انتخابات کے لیے پولنگ 2 اپریل کو ہوگی ۔
کاغذات نامزدگی 15 اور 16 مارچ کو جمع کروائے جا سکیں گے ، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 مارچ تک کی جائے گی کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 25 مارچ تک نمٹائی جائیں گی ۔
امیدواروں کی حتمی فہرست 27 مارچ کو آویزاں کی جائے گی انتخابات کے لیے پولنگ قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔