سپریم کورٹ نے مستعفی ججز کے خلاف کارروائی سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے مستعفی ججز کیخلاف کارروائی سےمتعلق شیربانو کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیاہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نوٹس جاری کر چکی ہو تو کارروائی جاری رکھنے کا استحقاق رکھتی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کاتفصیلی فیصلہ جسٹس امین الدین نے تحریر کیا جبکہ فیصلے میں جسٹس جمال مندو خیل نے علیحدہ نوٹ بھی شامل کیاہے ۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیاہے کہ جج کے استعفے پر سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی خود بخود ختم نہیں ہوتی، سپریم جوڈیشل کونسل نوٹس جاری کرچکی ہو تو کارروائی جاری رکھنے کا استحقاق رکھتی ہے۔
تفصیلی فیصلے میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کیخلاف شکایات کا بھی تذکرہ کیا گیاہے ، سپریم کورٹ کا فیصلے میں کہنا تھا کہ شکایت اس وقت درج کی گئی تھیں جب ثاقب نثار چیف جسٹس تھے ،بدقسمتی سےیہ شکایات ان کی ریٹائرمنٹ تک جوڈیشل کونسل کے سامنے نہیں رکھی گئیں،ریٹائرمنٹ کے بعد شکایات کونسل کے سامنے آئیں تو غیرمؤثر ہونے پر خارج کی گئیں۔
جسٹس جمال مندو خیل نے اپنے نوٹ میں کہا کہ جج بننے والے کو خدا سے ڈرنے والا اور ایماندار ہونا چاہیے، جج کا کام اعلٰی اخلاقی اور پیشہ ورانہ طرز عمل کو برقرار رکھنا ہے، جو خود پر ایسا معیار لاگو نہ کرے، اُسےبطور جج تقرری کو قبول نہیں کرناچاہیے، عدلیہ ریاست کا ایک بنیادی ستون ہے، عدالتی فرائض کی ادائیگی اورانصاف کی فراہمی کیلئےآزاد، غیرجانبداراورمضبوط عدلیہ ناگزیرہے، عدلیہ کی آزادی کیلئےججز کےعدالتی کام کوتحفظ درکار ہوتا ہے۔

تازہ ترین

November 14, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کا ضلع ہرنائی میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت

November 14, 2024

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنما و سابق وفاقی وزیر جہانگیر بدر مرحوم کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

November 14, 2024

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ سمال انڈسٹریز کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا

November 14, 2024

سپین کی سینیٹ کے وفد کا دورہ ،پاکستان اور سپین کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، یوسف رضا گیلانی

November 14, 2024

ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ کا دورہ راولپنڈی چیمبر ، باہمی تجارت اور سرمایہ کاری منصوبوں پر تبادلہ خیال

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ