لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے لٹن روڈ پرخستہ حال چھت گرنےسے3بہن بھائی جان کی بازی ہار گئے۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق ریسکیواہلکاروں نے ملبے تلے دبے بچوں کو نکالا۔2بچے میو ہسپتال ،ایک بچہ سروسزہسپتال منتقل کیاگیامگرجانبرنہ ہو سکے ۔
پولیس کاکہنا ہے کہ جاں بحق ہونیوالوں بچوں میں 11سالہ کائنات،9سالہ بسما،7سالہ محمد حسنین شامل ہے۔ریسکیو نے بھی تصدیق کردی۔
جاں بحق بچوں کے والد فیصل کاکہنا تھا کہ خستہ حال چھت لکڑی کے بالوں سے بنی ہوئی تھی۔