اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ کے رہنما محمد زبیر نے کہاہے کہ مجھےتوآج تک یہ نہیں پتہ چلا کہ محسن نقوی کس کےآدمی ہیں۔بڑےکاروباری لوگ اسحاق ڈارکی کارکردگی سےمطمئن نہیں تھے،اسحاق ڈارکی کارکردگی پربڑےکاروباری لوگوں نےاعتراض اٹھایاتھا،اسحاق ڈارکووزیرخزانہ نہیں بنایاگیالیکن وزیرخارجہ بنادیاگیا،وزارت خزانہ میں کارکردگی اچھی نہیں تھی تووزارت خارجہ میں کیسی ہوگی۔اسحاق ڈاروزارت خزانہ میں ہوتےتوپتہ چلتانوازشریف کی کابینہ ہے۔8فروری کےالیکشن میں پی ٹی آئی بھرپور اکثریت سےکامیاب ہوئی۔مشکلات کےباوجودپی ٹی آئی بھاری اکثریت کےساتھ سامنےآئی۔پی ٹی آئی کودیوارسےلگایاجا نےگاتوعوام میں اس کامنفی پیغام جائےگا۔عوام کامینڈیٹ آپ کیساتھ نہیں ہوگاتوکیسےمشکل فیصلےکرسکتےہیں۔نوازشریف کی اینٹی اسٹیبلشمنٹ پالیسی تھی تواسی لیےووٹ بینک زیادہ تھا۔نوازشریف پرواسٹیبلشمنٹ ہوگئےتوووٹ بینک بھی ٹوٹا،محمدزبیر نے کہاکہ دوسراشہبازاسپیڈتھی لیکن16ماہ میں تہس نہس ہوگیاتوآوازیں اٹھیں گی۔ووٹ کوعزت دوکابیانیہ عوام میں مشہورہوالیکن اسےبھی ختم کردیاگیا۔اینٹی اسٹیبلشمنٹ یاپرو کون سی ن لیگ کوسپورٹ کرینگےسوال اٹھےگا۔پالیسی مکمل تبدیل ہوجائےگی توظاہرہےپارٹی میں سےآوازیں اٹھیں گی۔