آئی ایم ایف کی عمارت کے سامنے احتجاج کرنے والے پاکستان آ کر احتجاج کریں، عطا تارڑ

لاہور(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کو ڈیفالٹ نہیں ہونے دیں گے،لوگوں کی زندگی کو آسان بنانا ہمارا مشن ہے۔آئی ایم ایف کی عمارت کے سامنے احتجاج کا کیا مطلب ہے، پاکستان آ کر احتجاج کریں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ ہمیں ملک کو ہم آہنگی کیساتھ آگے لے کر چلنا چاہئے، ہمیں قومی مسائل پر اکٹھا ہوناچاہئے،شہدا کی قربانیوں کا مذاق اڑانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،شہدا کے اہلخانہ کیساتھ کھڑےہیں،ان کا کہناتھا کہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج، پولیس اور عوام نے قربانیاں دی ہیں،شہدا کی توہین اور تضحیک کسی صورت قابل قبول نہیں،ایک سیاسی جماعت پہلے بھی شہدا کے خلاف توہین آمیز رویہ اختیار کر چکی ہے،ایسا رویہ ناقابل برداشت ہے، پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا کی ٹیم ان اکاؤنٹس کے پیچھےہے،اس کے پیچھے لوگوں کی شناخت کی جا چکی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ سو مرتبہ سیاسی تنقید کریں، خداراشہدا کے خلاف تو ایسا مت کریں،بارڈر کے پار پاکستان مخالف لابی بھی اس گھناؤنی مہم میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے،قومی یکجہتی اور سلامتی کیلئے ہمیں اکٹھے ہونا چاہئے،کچھ ریڈ لائنز کو عبور نہیں کرنا چاہئے، تنقید برائے اصلاح کریں۔

عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ ٹیکس اصلاحات اور ایف بی آر کی تنظیم نو پر بھی کام کیا جارہا ہے،کوئی دن نہیں گزرتا جب وزیراعظم معیشت سے متعلق کوئی میٹنگ نہ کرتے ہوں،سیاسی استحکام کے نتیجے میں بھی معاشی استحکام آتا ہے، وزیراعظم روز کی بنیاد پر اقتصادی معاملات پر میٹنگ کررہے ہیں، ملکی معاشی صورتحال فوری اقدامات کی متقاضی ہے،خسارے میں جانے والے اداروں کی نجکاری کی جائے گی۔

تازہ ترین

November 14, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کا ضلع ہرنائی میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت

November 14, 2024

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنما و سابق وفاقی وزیر جہانگیر بدر مرحوم کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

November 14, 2024

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ سمال انڈسٹریز کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا

November 14, 2024

سپین کی سینیٹ کے وفد کا دورہ ،پاکستان اور سپین کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، یوسف رضا گیلانی

November 14, 2024

ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ کا دورہ راولپنڈی چیمبر ، باہمی تجارت اور سرمایہ کاری منصوبوں پر تبادلہ خیال

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ