کوئی بھی پارٹی ملکی سالمیت کی حدود کرا س کرےگی تو انجام اچھا نہیں ہوگا،خواجہ آصف

سیالکوٹ: وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ میرعلی میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں،کل ایک سیاسی جماعت نے شہادتوں کا مذاق اڑایا، کوئی بھی پارٹی ملکی سالمیت کی حدود کرا س کرےگی تواس کا انجام اچھا نہیں ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فوج جس طرح قربانیاں دے رہی ہےاس کی جتنی عزت کی جائے کم ہے، کل ایک سیاسی جماعت نےشہدا کا مذاق اڑایا،اس سے بڑی ملک دشمنی کوئی اور نہیں ہو سکتی، دہشت گردی کیخلاف قربانیاں دینے والے ہمارے محسن ہیں، سکیورٹی اداروں اور شہدا سے متعلق مذموم مہم ناقابل برداشت ہے، ہم دہشتگردوں کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں لیکن وہ شہادتوں کی بے توقیری کر رہے ہیں،یہ اکاؤنٹ، انڈیا، یورپ، دوبئی اور دیگر ممالک سے آپریٹ ہو رہے ہیں۔ان سب کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔

ان کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے مفاد کیلئے نوجوانوں کے ذہنوں میں زہر گھولاہے ۔سنی اتحاد کونسل کا ہر بندہ اپنی جگہ لیڈر بنا ہوا ہے،یہ پارٹی اپنی شناخت کھو چکی،یہ سنی اتحاد کونسل ہے یا پی ٹی آئی،کچھ پتہ نہیں چل رہا، بغیر سر کے یہ پارٹی کبھی ادھر،کبھی ادھر گھوم رہی ہے، ملک کی خیر مانگنے کی بجائے یہ لوگ بد دعائیں دیتے ہیں، کوئی بھی پارٹی جب ملکی سالمیت کی حدود کرا س کرے تو اس کا انجام اچھا نہیں ہوگا۔انہوں نے اسمبلی میں غزہ قرار داد کے خلاف ووٹ دیا، ان کا رویہ قابل مذمت ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی ہے، جیل میں انہیں وی آئی پی سہولیات میسر ہیں،دیسی گھی میں بنا دیسی مرغا دیا جارہا ہے ۔ ان کا مزید کہناتھا کہ دہشت گردی زیادہ تر افغان سر زمین سے ہو رہی ہے،کے پی اور بلوچستان کے ملحقہ بارڈر سے افغان دہشت گرد پاکستان میں داخل ہوتے ہیں، دہشت گردوں کی افغانستان میں پناہ گاہوں کا ہمیں علم ہے، دہشت گردی کے معاملے پر افغان حکومت سے رابطے میں ہیں۔

تازہ ترین

November 14, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کا ضلع ہرنائی میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت

November 14, 2024

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنما و سابق وفاقی وزیر جہانگیر بدر مرحوم کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

November 14, 2024

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ سمال انڈسٹریز کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا

November 14, 2024

سپین کی سینیٹ کے وفد کا دورہ ،پاکستان اور سپین کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، یوسف رضا گیلانی

November 14, 2024

ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ کا دورہ راولپنڈی چیمبر ، باہمی تجارت اور سرمایہ کاری منصوبوں پر تبادلہ خیال

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ