پشاور(نیوز ڈیسک)اےاین پی کے سربراہ اسفندیار ولی نے پی ٹی آئی رہنماء شوکت یوسفزئی کے خلاف 15 کروڑ روپے کا ہرجانہ کیس جیت لیا
ایڈیشنل سیشن جج نے اسفندیار ولی کے حق میں فیصلہ سنایا دیا،شوکت یوسفزئی کو 15 کروڑ روپےہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔
طارق افغان اور سجید آفریدی ایڈووکیٹ اسفندیار ولی کے وکلاء تھے.
شوکت یوسفزئی نے اسفند یار ولی پر 25 ملین ڈالر میں پختونوں کا سودا کرنے کا الزام لگایا تھا جس پر اسفندیار ولی نے 2019 میں شوکت یوسفزئی کے خلاف ہرجانہ کیس کیا تھا.