لاہور (نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں گٹر کی صفائی کے دوران جاں بحق ہونے والے دو سیورمینوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ سیور مین کا دوران ڈیوٹی المناک حادثے کا شکار ہونا انتہائی افسوسناک ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کمشنر فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔
یاد رہے کہ واسا کے ترجمان نے سیور مینوں کی ہلاکت پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ جاں بحق ہونیوالے ملازمین کی شادی ہال انتظامیہ نے ذاتی طور پر خدمات حاصل کی تھیں۔ترجمان واسا کہنا ہے کہ آصف نامی اہلکار گلشن کالونی سینٹر اور شان چوہڑ ، ماجرا سینٹر پر تعینات تھے۔جاں بحق ہونیوالے واسا ملازمین پرائیویٹ طور پر کام کر ررہے تھے۔ترجمان نے کہا کہ واسا انتظامیہ کی جانب سے صفائی کیلئے کوئی ہدایت نہیں کی گئی، کسی بھی پرائیویٹ جگہ پر صفائی کرنا واسا ملازمین یا انتظامیہ کی ذمہ داری میں شامل نہیں ہے۔