اسلام آباد (نیوز ڈیسک)احتساب عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو کہ دوپہر دو بجے سنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وکیل قاضی مصباح نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ العزیزیہ کیس میں دسمبر 2023 میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی اپیل منظور کی ،نیب نے نوازشریف کی اپیل منظور ہونے کے فیصلے کو چیلنج نہیں کیا ، نیب نے مزید شواہد نہیں رکھے جن کی بنیاد پر حسن اور حسین نواز پر مقدمہ چلایا جائے ، جو شواہد ہیں ان پر بھی حسن اور حسین نواز کو سزا نہیں ہو سکتی ،حسن اور حسین نواز کے خلاف کیس چلانا عدالتی وقت ضائع کرنا ہوگا۔ عدالت نے حسن اور حسین نواز کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ عدالت دوپہر دو بجے بریت کی درخواست پر فیصلہ سنائے گی ۔