ڈی آئی خان(نیوز ڈیسک)ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں نائب صوبیدار سمیت 2جوان شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی آئی خان میں خودکش بمبار نے اپنی گاڑی سیکیورٹی فورسز کے کانوائے سے ٹکرائی،خودکش حملے میں نائب صوبیداریاسر شکیل اور سپاہی طاہر نوید شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں،ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں،اس بزدلانہ حملے کے ذمے داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔