لاہور (نیوز ڈیسک)عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کی ضمانت 17 اپریل تک منظور کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے علی امین گنڈا پور کی ضمانت 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی، ان کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج ہے ، وکیل صفائی راجا ظہور نے کہا کہ علی امین گنڈا پور ایف آئی آر میں نامزد ہیں لیکن ان کا اس میں کوئی کر دار نہیں ہے ، علی امین موقع پر ہی موجود نہیں تھے، ان کے خلاف پچاس ایف آئی آرز درج ہوئیں ، انہیں عدالت تک بھی پہنچنے نہیں دیا جا تا تھا ۔