یوم پاکستان: ملک کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو اعزازات سے نوازا گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں خصوصی تقریب جاری ہوئی جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات میں اعلیٰ ترین سول اعزازات تقسیم کیے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سیاسی میدان میں نمایاں خدمات کی انجام دہی پر سینئرسیاستدان راجہ ظفر الحق، سابق نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو نشان امتیاز عطا کیا ہے۔
اس کے علاوہ ایئر مارشل (ر) نجیب اختر جبکہ نیوکلیئر سائنس کے شعبے میں خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے حفیظ قریشی مرحوم کو بھی نشان امتیاز کیا، جو ان کی بیوہ فریدہ حفیظ نے وصول کیا۔
اس کے علاوہ صدر مملکت نے نمایاں خدمات پر سابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کو ہلال شجاعت عطا کیا۔ جبکہ ہاکی کے شعبے میں خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے صلاح الدین صدیقی، ادب اور شاعری کے شعبے میں خدمات پر افتخار حسین عارف کو نشان امتیاز عطا کیا۔
آصف علی زرداری نے ادب کے شعبے میں نمایاں خدمات پر معروف شاعر پروفیسر انور مسعود کو ہلال امتیاز سے نوازا جو انہوں نے خود وصول کیا۔
صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان نے بریگیڈیئر سرفراز علی (مرحوم) کو ہلال امتیاز عطا کیا جو ان کی بیٹی عائشہ عدنان نے وصول کیا۔ اس کے علاوہ سابق چیف سیکریٹری پنجاب ناصر کھوسہ کو بھی ہلال امتیاز عطا کیا گیا ہے۔
سماجی خدمات کے شعبے میں خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اخوت کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب کو بھی ہلال امتیاز عطا کیا گیا ہے، اس کے علاوہ سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور عبدالشکور (مرحوم) کو بعد از وفات ہلال امتیاز سے نوازا گیا، ان کا اعزاز مرحوم کے صاحبزادے نے وصول کیا۔
اس کے علاوہ سابق بیوروکریٹ و سابق نگراں وزیر حکومت فواد حسن فواد، سابق وفاقی سیکریٹری قانون راجا نعیم اختر، کیپٹن (ر) زاہد سعید، سبطین فضل حلیم، زاہد اختر زمان کو بھی ہلال امتیاز دیا گیا ہے۔
سابق گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ، سابق معاون خصوصی وزیراعظم طارق فاطمی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اکرم خان، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب، طارق محمود پاشا، جاوید اسلم، احمد عرفان اسلم بھی ہلال امتیاز وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر محمد احمد شاہ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، فیشن ڈیزائنر محمود احمد طاہر بھٹی، بریگیڈیئر عاطف رفیق، شاہد خان، راحت علی خان، پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد کو بھی ہلال امتیاز عطا کیا گیا ہے۔
آصف زرداری نے سائنس کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے پر پروفیسر ڈاکٹر شاہد محمود بیگ، پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان، پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر، پروفیسر ڈاکٹر عادل نجم، صحافی زاہد ملک (مرحوم)، بلال صدیق کمیانہ، تنویر احمد کو بھی ہلال امتیاز عطا کیا۔
آصف زرداری نے ڈائریکٹر جنرل قطر فنڈ برائے ترقی خلفیہ جاسم الکواری، سعودی ترقیاتی فنڈ (ایس ایف ڈی) کے چیف ایگزیکیٹو افسر سلطان بن عبدالرحمٰن المرشد، ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی کو ہلال قائداعظم کا اعزاز عطا کیا۔

تازہ ترین

November 14, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کا ضلع ہرنائی میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت

November 14, 2024

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنما و سابق وفاقی وزیر جہانگیر بدر مرحوم کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

November 14, 2024

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ سمال انڈسٹریز کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا

November 14, 2024

سپین کی سینیٹ کے وفد کا دورہ ،پاکستان اور سپین کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، یوسف رضا گیلانی

November 14, 2024

ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ کا دورہ راولپنڈی چیمبر ، باہمی تجارت اور سرمایہ کاری منصوبوں پر تبادلہ خیال

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ