190ملین پاؤنڈ اسکینڈل: چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری دائر

اسلام آباد(نیوز‌ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 190ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری دائر کردی، اور احتساب عدالت نے فریقین کو نوٹس بھی جاری کردیے ہیں۔

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کردی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل لطیف کھوسہ، انتظار پنجوتھا اورعلی اعجاز نے درخواست دائر کی، جس میں چیئرمین نیب اور ڈائریکٹر جنرل نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ درخواست گزار سابق وزیراعظم اور معروف کرکٹر رہ چکے ہیں، ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کیس کے فیصلے تک عمران خان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی جائے۔

جج محمد بشیر نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیے، اور سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں: توہین الیکشن کمیشن: عمران خان پر آج فردجرم لگنے کا امکان

احتساب عدالت کی جانب سے نوٹسز جاری کیے جانے کے بعد نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف نے کمرہ عدالت ہی میں نوٹس وصول کرلیا۔

تازہ ترین

October 13, 2024

حاجی رمضان آف زام ٹریڈرز نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی

October 13, 2024

ایس سی او کانفرنس: چینی وزیراعظم لی چھیانگ کل پاکستان پہنچیں گے

October 12, 2024

آئی سی سی آئی کاروبار کی ترقی کو فروغ دے گا، روزگار کے مواقع پیدا کرے گا،ناصر منصور قریشی

October 12, 2024

پاکستان میں غیر متعدی بیماریوں کے شدید بحران سے نمٹنے کے لیے فوری پالیسی اقدامات کی ضرورت ہے۔

October 11, 2024

معروف مذہبی شخصیت ادارہ فتح العلوم کے مہتمم قاضی فتح الباری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام