کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان رمضان المبارک کے روزوں کے بعد عید الفطر مناتے ہیں۔
پاکستان میںعیدالفطر دس اپریل کوہونے کا امکان ہے، سائنسی مشاہدات کے مطابق رواں سال رمضان المبارک کی 29 تاریخ کو شوال کا چاند نظر آنے کاامکان ہے تاہم عیدالفطر سے متعلق حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
عیدمنانے کے لیے حکومت کی جانب سے ملک بھر کے اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں، دفاتر اور بازاروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا جاتا ہے۔
سندھ سمیت وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے ابھی تک اسکولوں میں عام تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا تاہم توقع ہے کہ اگر عید 10 اپریل کو ہوئی تو تعلیمی ادارے 9 اپریل سے 14 اپریل تک بند رہیں گے۔
اگر 30 روزے ہوئے تو سندھ کے اسکولوں میں 10 اپریل سے 14 اپریل تک چھٹیاں ہوں گی کیونکہ عید 11 اپریل کو ہوگی۔
اس لیے صوبہ سندھ کے اسکولوں میں عیدالفطر کے موقع پر 5 سے 6 چھٹیاں متوقع ہیں۔