کراچی (نیوز ڈیسک)وزیرٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے عدلیہ کی آزادی کے لیے جدوجہد کی،بانی پی ٹی آئی کوصادق اورامین کاسرٹیفکیٹ دیاگیا،ججز کے خط کے معاملےپرسیاست کی جارہی ہے ،ایسی باتیں بانی پی ٹی آئی کوپروٹیکٹ کرنے کے لیے ہوتی ہیں ،ثاقب نثار نے 2018کے الیکشن کے وقت پی پی اورن لیگ کے خلاف بیانات دئیے ،پیرکوپریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئرصوبائی وزیرنے کہاکہ ثاقب نثار کے وقت عدلیہ کی آزادی کی کوکیوں یادنہیں آئی ،شہید بینظیر بھٹوکی منتخب حکومت کو2مرتبہ گھر بھیجاگیا،پی ٹی آئی نے ہمیشہ جھوٹ کاسہارا لیکرعوام کوگمراہ کیا۔