ایکس بندش؛ سیکریٹری داخلہ ذاتی حیثیت میں اسلام آباد ہائیکورٹ طلب

اسلام آباد: ایکس بندش کے خلاف کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری داخلہ کو عید کے بعد ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کوئی ثبوت بھی ہوں گے، آپ نے آئی بی کی رپورٹ پر اٹھا کر ایکس بند کر دیا۔

سماعت کے آغاز پر وزارت داخلہ کی رپورٹ پیش ہونے پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے برہمی کا اظہار کیا۔

جوائنٹ سیکریٹری داخلہ نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ سیکیورٹی ایجنسیز کی رپورٹ پر ایکس بند کیا گیا ہے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کوئی لکھت پڑھت بھی تو بتائیں، پڑھ کر بتائیں کچھ یہی کہا تھا کہ تفصیلات لے کر آئیں، یہ کونسا طریقہ ہے اور یہ کیا رویہ ہے، نہ فائل لائے نہ کچھ، آپ بتا دیں میں کیا وجہ لکھواؤں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیا سیکریٹری کو بلا لوں، جوائنٹ سیکریٹری صاحب زبانی نہیں ہر چیز لکھ کر دیں کیا سیکیورٹی خدشات ہیں اور ڈاکومنٹس دکھائیں، زبانی کلامی بات نہیں ہوگی۔

جوائنٹ سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ انٹرنیٹ پر ملکی سلامتی کو خطرہ تھا، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ میں نے کہا ہے تقریر نہیں کرنی مجھے وجوہات بتائیں، تقریر میں آپ سے زیادہ کر لیتا ہوں اور اس رپورٹ سے تو بہتر میرا سیکریٹری رپورٹ بنا دے گا، میں ایسے نہیں سنوں گا۔ جوائنٹ سیکریٹری نے کہا کہ دوسرا صفحہ دیکھ لیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ کیا طریقہ ہے کورٹ میں پیش ہونے کا، آپ پہلی بار پیش ہوئے ہیں کیا۔ جوائنٹ سیکریٹری نے کہا کہ رپورٹ میں ہے کہ ملکی سلامتی کے خلاف مواد اپلوڈ کیا جاتا ہے اور اس لیے بند کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کوئی ثبوت بھی ہوں گے ناں آئی بی کی رپورٹ پر آپ نے اٹھا کر ایکس بند کر دیا، اس میں کوئی وجوہات نہیں لکھی ہوئی صرف قیاس پر مبنی رپورٹ ہے۔

چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ سیکریٹری داخلہ کو بلائیں ان کے بس کی بات نہیں، دوسری عدالتوں کے فیصلے ہیں تو وہ جمع کروا دیں، جو باتیں دوسری عدالت میں کیں یہاں نہ کریں۔ دیکھتے ہیں کون سی عدالت پہلے فیصلہ کرتی ہے، دیکھتے ہیں دیگر عدالتوں میں بھی کیس ہے تو کون پہلے کھلواتا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جو بھی خطرہ ہے اس سے متعلق وجوہات اور ثبوت تحریری پیش کریں، آئندہ سماعت پر سیکریٹری داخلہ پیش ہوں اور ایکس بندش کی وجوہات سے آگاہ کریں، مفروضوں پر مبنی رپورٹ پیش نہ کی جائے، قومی سلامتی کو بھی خطرہ ہو تو ٹھوس ثبوت وجوہات عدالت کو بتائیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عید کے بعد سیکرٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے ایکس بندش کے خلاف کیس کی سماعت 17 اپریل تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین

November 15, 2024

پنجاب میں طلباء یونین کی بحالی کیلیے اپنے بدترین دشمنوں سے بھی ڈائیلاگ کیلیے تیار ہیں،سید حسن مرتضی

November 15, 2024

پاکستان میں موجود ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کی پاکستان کے وفا قی وزیر تعلیم سائنس اور ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات

November 15, 2024

گورنر خیبرپختونخوا ے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی سے خصوصی ملاقات کی

November 15, 2024

فیصل کریم کنڈی سے FUSE فاونڈیشن کی سربراہ طلعت اعظم نے ملاقات کی

November 15, 2024

پاکستان اور اسپین نے بہتر پارلیمانی تعاون اور مشترکہ عالمی چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ