لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے چودھری پرویز الٰہی کو ضمنی الیکشن لڑنے کے لئے اہل قرار دے دیا۔
عدالت میں چودھری پرویز الہی،مونس الہی سمیت دیگر کو ضمنی الیکشن کی اجازت دینے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی۔
جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی،عدالت نے ٹریبونل کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے چوہدری پرویز الہی کو انتخابات کے لیے اہل قرار دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ فیصلہ سنایا۔
پی پی 32 سے چوہدری محمد ارشد نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی، اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الہی سمیت دیگر کو الیکشن لڑنے کی اجازت حقائق کے برعکس دی گئی۔