لاہور(نیوز ڈیسک)لاہورہائیکورٹ کےایک اورجج کومشکوک خط موصول ہوگیا۔
نجی ٹی وی کےمطابق جسٹس علی باقرنجفی کو مشکوک خط موصول ہونےکےبعداب تک لاہورہائیکورٹ کےپانچ ججزکوخط موصول ہوچکےہیں، خط جسٹس علی باقرنجفی کےسیکرٹری نےوصول کیا، مشکوک خط کو سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا۔
اس سےقبل لاہورہائیکورٹ کےجن ججزکودھمکی آمیز خطوط موصول ہوئےہیں ان میں جسٹس شجاعت علی خان،جسٹس عابد عزیز شیخ ، جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس عالیہ نیلم کےنام شامل ہیں۔ جب کہ خط موصول کرنے والے لاہور ہائیکورٹ کے چاروں ججز انتظامی کمیٹی کے رکن ہیں۔
واضح رہےکہ مشکوک خطوط کاسلسلہ اسلام آبادہائیکورٹ سےشروع ہواتھا۔جس کےاب تک مشکو ک خطوط کاسلسلہ جاری ہے۔