لاڑکانہ(سٹاف رپورٹر) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام نےووٹ گالم گلوچ کرنےکیلئےنہیں دیا، اپوزیشن کے دوستوں کوبھی اپنی ذمہ داری کااحساس ہوناچاہئے انھیں بھی اپناذمہ دارانہ کرداراداکرناچاہئے۔لاڑکانہ میں عمائدین اور پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ عوام نے کسی ایک جماعت کو واضح اکثریت نہیں دی، مل کر مسائل حل کرنے کا اشارہ دیا ہے، مسائل کےحل کیلئے عوامی نمائندے کردار ادا کریں، ہم چاہتےہیں عام آدمی کوانصاف ملے۔انتخابات میں مینڈیٹ دینےپر بلاول بھٹو نے عوام کا شکریہ ادا کیا۔