ڈیرہ اسماعیل خان(نیوز ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے اینٹلی جنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں 8دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا،آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں8 دہشت گردہلاک ہوگئے۔ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف سرگرمیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔