پنجاب حکومت کی اہم افسران وفاق کو دینے سے معذرت، آئی جی اسلام آباد کیلئے نامزد افسر کو ریلیو کرنے سے انکار

لاہور: پنجاب حکومت نے اہم افسران کی خدمات وفاق کو دینے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب نے دو اہم افسران کو ریلیو کرنے سے معذرت کرلی ہے ان میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو جب آئی جی اسلام آباد لگایا گیا تو پنجاب حکومت نے انہیں ریلیو کرنے سے انکار کیا اور وفاق سے درخواست کہ صوبے سے وفاق کے افسران کا تبادلہ کرنا ہے تو پنجاب حکومت کو پہلے اعتماد میں لیا جائے، افسران کی تبدیلی سے اہم پوسٹوں پر تعیناتیاں کرنا ہوتی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف کوپی سی بی میں لے جانا چاہتے ہیں تاہم پنجاب حکومت نے انہیں پی سی بی میں رپورٹ کرنے سے روک دیا اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ اہم پراجیکٹ چل رہے ہیں اس لیے سیکرٹری کو فوری تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب رہنے والے محسن نقوی کی خواہش تھی کہ وہ اپنی ٹیم پنجاب سے وفاق میں لائیں جس سلسلے میں انہوں نے آئی جی پنجاب عثمان انور کو سیکرٹری داخلہ کے لیے لانے کی کوشش کی جو کارگر ثابت نہ ہوئی کیونکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آئی جی عثمان انور کو عہدے پر برقرار رکھنا چاہتی ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پھر آئی جی اسلام آباد کے لیے علی ناصر کی سمری بھیجی گئی جو منظور ہوئی اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا جب کہ اسلام آباد کے آئی جی اکبر ناصر نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا لیکن دو ہفتے گزرنے کے باوجود آئی جی اسلام آباد نے چارج نہ لیا، وفاقی دارالحکومت میں قائم مقام آئی جی کا چارج اس وقت ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری کے پاس ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ افسران کی تقرریوں کے معاملے پر محسن نقوی اور پنجاب حکومت میں فی الحال بات نہیں بن پارہی، پنجاب حکومت نے محسن نقوی سے کہا ہےکہ جو افسران صوبے میں کام کررہے ہیں انہیں یہاں رہنے دیا جائے، اگر محسن نقوی نے اپنی ٹیم بنانی ہے تو باہر سے افسران لائیں۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی اب آئی جی اسلام آباد کے لیے تین نام بھجوائیں گے جن میں سے ایک کو آئی جی لگایا جائے گا جب کہ مزید افسران کی تبدیلی پر عید کے بعد بات چیت کی جائے گی۔

تازہ ترین

November 15, 2024

پنجاب میں طلباء یونین کی بحالی کیلیے اپنے بدترین دشمنوں سے بھی ڈائیلاگ کیلیے تیار ہیں،سید حسن مرتضی

November 15, 2024

پاکستان میں موجود ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کی پاکستان کے وفا قی وزیر تعلیم سائنس اور ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات

November 15, 2024

گورنر خیبرپختونخوا ے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی سے خصوصی ملاقات کی

November 15, 2024

فیصل کریم کنڈی سے FUSE فاونڈیشن کی سربراہ طلعت اعظم نے ملاقات کی

November 15, 2024

پاکستان اور اسپین نے بہتر پارلیمانی تعاون اور مشترکہ عالمی چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ