کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ مبارک ہو آپ کا من پسند آئی جی آگیا، لگتا ہے کچے کے ڈاکوؤں میں خوشی دوڑ گئی ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ کراچی میں رینجرز کو مکمل اختیارات ہیں باقی سندھ میں نہیں، کراچی اور سندھ میں رینجرز کو یکساں اختیارات دیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک آئی جی کے ہوتے ہوئے کہا گیا من پسند آئی جی نہ آیا تو امن و امان کا مسئلہ ہوگا، سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو بلیک میل کر کے اپنی مرضی کا آئی جی لگوایا۔
خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ کراچی تا کشمور کچے اور پکے کے ڈاکوؤں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، منتخب حکومت آتے ہی ملزمان لوگوں کو کچھ ہزار کے موبائل کیلئے مار رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لگتا ہے ان ڈاکوؤں کو ’لائسنس ٹو کل‘ دے دیا گیا ہے۔