شوال 1445ھ کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں عیدالفطر کل منائی جائے گی

اسلام آباد:شوال المکرم 1445 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے، جس کے ساتھ ہی ملک بھر میں عیدالفطر کل 10 اپریل بروز بدھ منائی جائے گی۔

چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس پشاور، لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں ہوئے، جہاں انہیں ملک کے مختلف حصوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

رویت ہلال کمیٹی اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار کمپلیکس کی عمارت میں ہوا، مرکزی اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی جبکہ رویت ہلال کمیٹی ممبران، محکمہ موسمیات، سپارکو اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

کراچی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا محمد سلفی کی زیر صدارت محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا، اجلاس میں اراکین کمیٹی، محکمہ موسمیات کے نمائندوں سمیت دیگر افراد شریک ہوئے۔

زونل کمیٹی کراچی کے اجلاس میں عید کے چاند کی شہادتوں کا جائزہ لیا گیا۔ زونل کمیٹی کے مطابق کراچی سے چاند نظر آنے کی کئی شہادتیں موصول ہوئی ہیں، تاہم چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

رکن زونل رویت ہلال کمیٹی مولانا محمد سلفی کا کہنا تھا کہ اب تک چاند نظر نہیں آیا، چاند کی شہادتوں کی اطلاعات ہیں، حتمی فیصلہ اسلام آباد سے ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ جیسے ہی چاند نظر آیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کردیں گے۔

زونل رویت ہلال کمیٹی لاہور کا اجلاس ختم ہوا، ڈی جی اوقات کا کہنا ہے کہ لاہور سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا تھا کہ چاند کی رویت، عدم رویت سے متعلق مرکزی کمیٹی کو آگاہ کردیا، چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

کوئٹہ میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی کے ارکان اور محکمہ موسمیات کے نمائندے شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا انوار الحق حقانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں رابطہ کیا۔ بلوچستان کے کسی حصے سے چاند نظر آنے کی مصدقہ اطلاع نہیں ملی۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مطلع ابر آلود ہے۔

کوئٹہ میں مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا۔ رکنی کمیٹی کا کہنا تھا کہ زونل رویت ہلال کمیٹی کو چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ کوئٹہ میں مطلع ابرآلود ہونے کے باعث چاند نظر آنے کا امکان کم ہے، بلوچستان کے جنوبی اور ساحلی علاقوں میں چاند نظر آنے کے امکانات زیادہ ہیں۔

پشاور میں زونل کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال میں چیئرمین قاری عبدالرؤف مدنی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع سے شہادتیں وصول کی جارہی ہیں۔

زونل رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ حافظ عبدالغفور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں مختلف علاقوں سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں، مجموعی طور پر پر اب تک 60 شہادتیں موصول ہوئیں۔

انکا کہنا تھا کہ دیر، ملاکنڈ، خیبر، چارسدہ سے شہادتیں موصول ہوئیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آج شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے کیونکہ ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف ہے اور غروب آفتاب کے بعد چاند افق پر 50 منٹ تک موجود رہے گا۔

ماہرین کے مطابق چاند کی عمر انسانی آنکھ سے دکھائی دینے کےلیے پوری ہوگی کیونکہ مغرب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 20 گھنٹے ہوگی۔

تازہ ترین

November 15, 2024

پنجاب میں طلباء یونین کی بحالی کیلیے اپنے بدترین دشمنوں سے بھی ڈائیلاگ کیلیے تیار ہیں،سید حسن مرتضی

November 15, 2024

پاکستان میں موجود ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کی پاکستان کے وفا قی وزیر تعلیم سائنس اور ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات

November 15, 2024

گورنر خیبرپختونخوا ے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی سے خصوصی ملاقات کی

November 15, 2024

فیصل کریم کنڈی سے FUSE فاونڈیشن کی سربراہ طلعت اعظم نے ملاقات کی

November 15, 2024

پاکستان اور اسپین نے بہتر پارلیمانی تعاون اور مشترکہ عالمی چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ