اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان نے بھی ایران اسرائیل کشیدگی پر بیان جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری تشویش ہے،2اپریل کو پاکستان نے شام میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کے خطرات سے آگاہ کیا تھا،پاکستان صورتحال کا تشویش کے ساتھ جائزہ لے رہا ہے،یہ واقعات سنگین اثرات رکھتے ہیں،ترجمان کا مزید کہناتھا کہ پاکستان نے کہا تھا خطے میں دشمنی کو روکا اور غزہ میں سیز فائر کیا جائے،تازہ واقعات سفارتکاری کی ناکامی کااظہار ہیں،یہاں بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بین الاقوامی امن و سلامتی قائم رکھنے میں ناکام ہوئی،اب صورتحال مستحکم کرنے اور امن کی بحال کی اشد ضرورت ہے،ترجمان نے کہاکہ تمام فریقین تحمل کام لیں اور کشیدگی کم کرنے کی طرف بڑھیں۔