پشاور:قائم مقام چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نےعہدےکاحلف اٹھالیا۔
سینئر جج جسٹس اعجاز انور نے قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم سے حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں ہائیکورٹ کے دیگر جج صاحبان نے بھی شرکت کی۔
پشاور ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کا تعلق پشاور سے ہی ہے۔انہوں نے 1992ء میں خیبر لاء کالج پشاور سے ایل ایل بی کیا۔
قائم مقام چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم 1999ء سے 2000ء تک اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل رہے۔
وہ 2008ء سے 2010ء تک ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے کے عہدے پر بھی فائز رہے۔
واضح رہےکہ پشاور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس محمد ابراہیم خان (گزشتہ روز) 14 اپریل کو ریٹائر ہوگئے تھے۔