لاہور:وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہاہےکہ بہاولپور واقع پر پنجاب حکومت بہتر جواب دےسکتی ہے۔
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئےوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کاکہناتھاکہ عامرتانباقتل کیس میں بھارت ملوث ہوسکتاہے،اس واقع کے علاوہ پہلے بھی دو تین واقع ہوئے ان میں انڈیا ملوث تھا ۔اس حوالے سے پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔رانا ثنا اللہ اچھے دوست ہے ان کے بیان پر کوئی کمنٹ نہیں کرونگا ۔بہاولپور واقع پر پنجاب حکومت بہتر جواب دیں سکتے ہے ۔
محسن نقوی کامزیدکہناتھاکہ سیاسی بنیادوں پر چھاپا نہیں مارنا چاہے ،کوئی اچھا افسر اس کو لینا چاہیے تو اس کے لئے رول تبدیل ہو سکتے ہیں،اوور بلنگ کے معاملے پر وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا ہے اس میں عوام کو ریلیف کا معاملہ ہے ۔کراچی میں سٹریٹ کرائم پر آئی جی سندھ سے رابطے میں ہیں ۔
وزیرداخلہ کاکہناتھاکہ ذاتی طور پر میں اس کے حق میں سوشل میڈیا پر قانون سازی ہونی چاہیے ۔صحافی بن کر کسی پر جھوٹا کیچڑ اچھالنا ثابت بھی نہ کرنا غلط بات ہے ۔ٹی ٹی پی کے پیچھےجو ماسٹر مائنڈ افغانستان میں ہے۔ ہم افغانستان حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔