اسلام آباد:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ فیض آباد دھرنے کے وقت وزیراعظم تھا ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میرے پاس فیض آباد دھرنے کا کوئی ثبوت نہیں، دھرنا کمیشن کے اکثر سوالات کا سر پیر نہیں تھا، پنجاب حکومت نے فیض آباد دھرنے میں رکاوٹ نہیں ڈالی تھی، پولیس ایکشن ہمارے نہیں عدالت کے حکم پر ہوا تھا۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ دھرنا چلنے دیں۔