اسلام آباد:آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف انکوائری کمیٹی اعلی عدلیہ اور وزارت دفاع کے احکامات کی روشنی میں قائم کی گئی، سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے نجی ہائوسنگ سوسائٹی بارے معاملات کی اعلی عدلیہ سماعت کرچکی ہے، سابق ڈی جی آئی ایس آئی پر ایک ہائوسنگ سوسائٹی کے حوالے سے اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے، اعلیٰ سطح کمیٹی الزامات کا جائزہ لیکر رپورٹ مرتب کرے گی، الزامات ثابت ہونے پر سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف اپنی سفارشات پیش کرے گی۔