اسلام آباد(نیوزڈیسک)اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سکیورٹی فراہمی کے کیس میں وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں جواب جمع کرا دیا گیا ہے، وزارت داخلہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل پر دہشتگردوں کے حملے کی اطلاعات ہیں، انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں کا پہلا ٹارگٹ راولپنڈی ہے۔
وزارت داخلہ نے اپنے جواب میں مزید بتایا کہ راولپنڈی میں اہم شخصیات اور فوجی تنصیبات دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں، یہ دہشتگردی دشمن ممالک کی ایجنسیاں اور کالعدم گروپس کا منصوبہ ہے۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دشمن عناصر ملک میں سیاسی افراتفری اور انارکی پھیلانا چاہتے ہیں۔
جواب میں مزید کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی اور شہریوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، سیکیورٹی، حفاظت اور امن و امان صوبائی معاملہ ہے، اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
وزارت داخلہ نے جواب میں استدعا کی کہ صرف بانی پی ٹی آئی کی حفاظت کے لئے درخواست مسترد کی جائے۔